Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:647


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
علم وفضل والا امامت کا زیادہ مستحق ہے
حدیث نمبر
647
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمَّا اشْتَدَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعُهُ قِيلَ لَهُ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ قَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ رَقِيقٌ إِذَا قَرَأَ غَلَبَهُ الْبُکَائُ قَالَ مُرُوهُ فَيُصَلِّي فَعَاوَدَتْهُ قَالَ مُرُوهُ فَيُصَلِّي إِنَّکُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ تَابَعَهُ الزُّبَيْدِيُّ وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَی الْکَلْبِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ وَقَالَ عُقَيْلٌ وَمَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حَمْزَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
یحٰی بن سلیمان، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، حمزہ بن عبدﷲ ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا مرض بڑھ گیا تو آپ سے نماز کی امامت کے بارے میں عرض کیا گیا آپ نے فرمایا کہ ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں حضرت عائشہ بولیں کہ ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھادیں حضرت عائشہ بولیں کہ ابوبکر ایک نرم دل آدمی ہیں جب نماز میں قرآن مجید پڑھیں گے تو ان پر رونا غالب آجائے گا آپ نے فرمایا ان ہی سے کہو کہ وہ نماز پڑھائیں پھر دوبارہ حضرت عائشہ نے وہی کہا پھر آپ نے فرمایا کہ ان ہی سے کہو کہ وہ نماز پڑھائیں تم یوسف کے زمانے کی عورتوں کی طرح معلوم ہوتی ہو زبیدی اور زہری کے بھیتجے نے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے اور عقیل اور معمر نے نے یہ سند زہری حمزہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment