کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
قیام میں امام کے تخفیف کرنے اور رکوع وسجود کے پورا کرنے کا بیان
حدیث نمبر
666
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ سَمِعْتُ قَيْسًا قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَتَأَخَّرُ عَنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ مِنْ أَجْلِ فُلَانٍ مِمَّا يُطِيلُ بِنَا فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَوْعِظَةٍ أَشَدَّ غَضَبًا مِنْهُ يَوْمَئِذٍ ثُمَّ قَالَ إِنَّ مِنْکُمْ مُنَفِّرِينَ فَأَيُّکُمْ مَا صَلَّی بِالنَّاسِ فَلْيَتَجَوَّزْ فَإِنَّ فِيهِمْ الضَّعِيفَ وَالْکَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ
احمد بن یونس، زہیر،اسمعیل قیس ابومسعود روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم خدا کی قسم میں صبح کی نماز سے صرف فلاں شخص کے باعث رہ جاتا ہوں کیونکہ وہ نماز میں طول دیتا ہے پس میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نصیحت کے وقت اس دن سے زیادہ غضبب ناک نہیں دیکھا اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ تم میں کچھ لوگ آدمیوں کو عبادت سے نفرت دلاتے ہیں لہذا جو شخص تم میں سے لوگوں کو نماز پڑھائے سواس کو ہلکی نماز پڑھانا چاہئے کیونکہ مقتدیوں میں ضعیف اور بوڑھے اور صاحب حاجت سب ہی قسم کے لوگ ہوتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment