کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
صفوں کربرابر کرتے وقت امام کا لوگوں کی طرف متوجہ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
683
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي رَجَائٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجْهِهِ فَقَالَ أَقِيمُوا صُفُوفَکُمْ وَتَرَاصُّوا فَإِنِّي أَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِ ظَهْرِي
احمد بن ابی رجاء، معاویہ بن عمر و، زائدہ بن قدامہ، حمید طویل، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نماز قائم کی گئی تو رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا منہ ہماری طرف کرکے فرمایا کہ تم لوگ اپنی صفوں کو درست کر لو، اور مل کر کھڑے ہو اس لیے کہ میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment