Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:781


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر
781
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنِّي لَا آلُو أَنْ أُصَلِّيَ بِکُمْ کَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا قَالَ ثَابِتٌ کَانَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ يَصْنَعُ شَيْئًا لَمْ أَرَکُمْ تَصْنَعُونَهُ کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ قَامَ حَتَّی يَقُولَ الْقَائِلُ قَدْ نَسِيَ وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ حَتَّی يَقُولَ الْقَائِلُ قَدْ نَسِيَ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ثابت، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بات میں کمی نہ کروں گا، کہ تمہیں ویسی ہی نماز پڑھاؤں جیسی کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو پڑھاتے دیکھا ہے- ثابت کہتے ہیں کہ انس بن مالک ایک بات ایسی کرتے تھے کہ میں نے تم لوگوں کو وہ عمل کرتے نہیں دیکھا، وہ جب اپنا سر رکوع سے اٹھاتے، اتنا کھڑا رہتے کہ کہنے والا کہتا کہ وہ (سجدہ کرنا) بھول گئے، اور دونوں سجدوں کے درمیان اتنی دیر تک بیٹھے رہتے تھے کہ دیکھنے والا سمجھتا، کہ وہ دوسرا سجدہ کرنا بھول گئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment