Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:780


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر
780
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْبَرَائِ قَالَ کَانَ سُجُودُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرُکُوعُهُ وَقُعُودُهُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَائِ
محمد بن عبدالرحیم، ابواحمد محمد بن عبد ﷲ زبیری، مسعر، حکم، عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ، براء رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا سجود اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا رکوع اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا بیٹھنا، دونوں سجدوں کے درمیان میں (ٹھہرنا) تقریبا برابر ہی ہوتا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment