Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:784


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
جب رکعت پڑھ کر اٹھے تو کس طرح ٹیک لگائے
حدیث نمبر
784
حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَائَنَا مَالِکُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ فَصَلَّی بِنَا فِي مَسْجِدِنَا هَذَا فَقَالَ إِنِّي لَأُصَلِّي بِکُمْ وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ وَلَکِنْ أُرِيدُ أَنْ أُرِيَکُمْ کَيْفَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَالَ أَيُّوبُ فَقُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ وَکَيْفَ کَانَتْ صَلَاتُهُ قَالَ مِثْلَ صَلَاةِ شَيْخِنَا هَذَا يَعْنِي عَمْرَو بْنَ سَلِمَةَ قَالَ أَيُّوبُ وَکَانَ ذَلِکَ الشَّيْخُ يُتِمُّ التَّکْبِيرَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ عَنْ السَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ جَلَسَ وَاعْتَمَدَ عَلَی الْأَرْضِ ثُمَّ قَامَ
معلی بن اسد، وہیب، ایوب، ابوقلابہ بیان کرتے ہیں کہ مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن حویرث ہمارے پاس آئے، اور ہماری مسجد میں ہمیں نماز پڑھائی، اور انہوں نے یہ کہہ دیا کہ میں تمہیں نماز پڑھاتا ہوں، لیکن میں نماز پڑھنا نہیں چاہتا، بلکہ میں تمہیں یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ میں نے رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو کس طرح نماز پڑھتے دیکھا، ایوب کہتے ہیں کہ میں ابوقلابہ سے کہا کہ مالک بن حویرث کی نماز کیسی تھی؟ وہ بولے کہ ہمارے ان شیخ یعنی عمرو بن سلمہ کی نماز کی طرح- ایوب کہتے ہیں کہ وہ شیخ پوری تکبیر کہتے تھے، اور جب اپنا سر دوسرے سجدے سے اٹھاتے تھے، تو بیٹھ جاتے تھے، اور زمین پر ٹک جاتے تھے، اس کے بعد کھڑے ہوتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment