کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
دونوں سجدوں سے اٹھتے وقت تکبیر کہے۔
حدیث نمبر
785
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ صَلَّی لَنَا أَبُو سَعِيدٍ فَجَهَرَ بِالتَّکْبِيرِ حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ وَحِينَ سَجَدَ وَحِينَ رَفَعَ وَحِينَ قَامَ مِنْ الرَّکْعَتَيْنِ وَقَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
یحییٰ بن صالح، فلیح بن سلیمان، سعید بن حارث کہتے ہیں کہ ہمیں ابوسعید نے نماز پڑھائی، تو جس وقت انہوں نے اپنا سر (پہلے) سجدے اٹھایا، اور جب سجدہ کیا اور جب انہوں نے (دوسرے سجدے سے) سر اٹھایا اور جب دو رکعتوں سے (فراغت کرکے) اٹھے تو بلند آواز سے تکبیر کہی اور کہا کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment