کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
سلام پھیرنے کا بیان
حدیث نمبر
796
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ قَامَ النِّسَائُ حِينَ يَقْضِي تَسْلِيمَهُ وَمَکَثَ يَسِيرًا قَبْلَ أَنْ يَقُومَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأُرَی وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَنَّ مُکْثَهُ لِکَيْ يَنْفُذَ النِّسَائُ قَبْلَ أَنْ يُدْرِکَهُنَّ مَنْ انْصَرَفَ مِنْ الْقَوْمِ
موسیٰ، وہب اسمٰعیل، ابراہیم بن سعد، زہری، ہندہ بنت حارث سے روایت کرتے ہیں کہ ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب سلام پھیرتے تھے، تو جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنا سلام پورا کر چکتے تھے، عورتیں کھڑی ہوجاتی تھی، اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنے کھڑے ہونے سے پہلے تھوڑی دیر ٹھہر جاتے تھے- ابن شہاب کہتے ہیں کہ میں یہ سمجھتا ہوں و ﷲ اعلم کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا ٹھہرنا اس لئے تھا کہ عورتیں چلی جائیں تاکہ قوم کے جو لوگ نماز ختم کر چکے ہیں ان سے علیحدہ ہو جائیں
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment