کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
خطبہ کے وقت اذان کہنے کا بیان
حدیث نمبر
868
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ إِنَّ الْأَذَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ کَانَ أَوَّلُهُ حِينَ يَجْلِسُ الْإِمَامُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَی الْمِنْبَرِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَلَمَّا کَانَ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَکَثُرُوا أَمَرَ عُثْمَانُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِالْأَذَانِ الثَّالِثِ فَأُذِّنَ بِهِ عَلَی الزَّوْرَائِ فَثَبَتَ الْأَمْرُ عَلَی ذَلِکَ
محمد بن مقاتل، عبد ﷲ بن مبارک، یونس، زہری روایت کرتے ہیں کہ میں نے سائب بن یزید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ جمعہ کے دن پہلی اذان اس وقت ہوتی تھی، جب کہ امام جمعہ کے دن منبر پر بیٹھ جاتا تھا- رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے زمانہ تک یہی حال رہا، پھر جب حضرت عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی خلافت کا زمانہ یا، اور لوگ بہت زیادہ ہوگئے، تو حضرت عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے جمعہ کے دن تیسری اذان کا حکم دیا اور زوراء پر اذان دی گئی، پھر یہ سلسلہ قائم رہا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment