کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
منبر پر خطبہ پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
870
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَنَسٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کَانَ جِذْعٌ يَقُومُ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا وُضِعَ لَهُ الْمِنْبَرُ سَمِعْنَا لِلْجِذْعِ مِثْلَ أَصْوَاتِ الْعِشَارِ حَتَّی نَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ قَالَ سُلَيْمَانُ عَنْ يَحْيَی أَخْبَرَنِي حَفْصُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ سَمِعَ جَابِر
سعید بن ابی مریم، محمد بن جعفر بن ابی کثیر، یحییٰ بن سعید، ابن انس، جابر بن عبد ﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک کھجور کا تنا تھا، جس پر کھڑے ہوکر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دیتے تھے جب ان کیلئے منبر تیار کیا گیا تو ہم نے اس تنا میں ایسی آواز رونے کی سنی جیسے دس مہینہ کی حاملہ اونٹنی آواز کرتی ہے، یہاں تک کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اترے اور اپنا دست مبارک اس پر رکھا، اور سلیمان نے بہ سند یحییٰ، حفص بن عبید ﷲ بن انس، جابر اس حدیث کو روایت کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment