کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے ثناء کے بعد خطبہ میں اما بعد کہا۔
حدیث نمبر
876
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ فَصَلَّی فِي الْمَسْجِدِ فَصَلَّی رِجَالٌ بِصَلَاتِهِ فَأَصْبَحَ النَّاسُ فَتَحَدَّثُوا فَاجْتَمَعَ أَکْثَرُ مِنْهُمْ فَصَلَّوْا مَعَهُ فَأَصْبَحَ النَّاسُ فَتَحَدَّثُوا فَکَثُرَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ مِنْ اللَّيْلَةِ الثَّالِثَةِ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّوْا بِصَلَاتِهِ فَلَمَّا کَانَتْ اللَّيْلَةُ الرَّابِعَةُ عَجَزَ الْمَسْجِدُ عَنْ أَهْلِهِ حَتَّی خَرَجَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ فَلَمَّا قَضَی الْفَجْرَ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَتَشَهَّدَ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّهُ لَمْ يَخْفَ عَلَيَّ مَکَانُکُمْ لَکِنِّي خَشِيتُ أَنْ تُفْرَضَ عَلَيْکُمْ فَتَعْجِزُوا عَنْهَا تابعه يُونُسُ
یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایک بار آدھی رات کو نکلے اور مسجد میں نماز پڑھی، تو لوگوں نے بھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، لوگوں نے اسے صحیح کو بیان کیا تو (دوسرے روز) اس سے زیادہ آدمی جمع ہوگئے، اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، صبح کو لوگوں نے ایک دوسرے سے بیان کیا، تو تیسری رات میں اس سے بھی زیادہ لوگ جمع ہوگئے- تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم باہر نکلے تو لوگوں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے ساتھ نماز پڑھی، جب چوتھی رات آئی تو مسجد میں جگہ نہ رہی، یہاں تک کہ فجر کی نماز کیلئے باہر نکلے، جب فجر کی نماز پڑھ چکے، تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے، پھر تشہد پڑھ کر فرمایا امابعد تو لوگوں کی یہاں موجودگی ہم سے مخفی نہیں تھی، لیکن مجھے خوف ہوا کہ کہیں تم پر فرض نہ ہوجائے اور تم اسے ادا نہ کرسکو، یونس اس کے متابع حدیث روایت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment