کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عیدین کا بیان
باب
عیدگاہ جانے سے پہلے عیدالفطر کے دن کھانے کا بیان
حدیث نمبر
904
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَغْدُو يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّی يَأْکُلَ تَمَرَاتٍ وَقَالَ مُرَجَّأُ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَأْکُلُهُنَّ وِتْرًا
محمد بن عبدالرحیم، سعید بن سلیمان ہشیم، عبید ﷲ بن ابی بکر بن انس، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن جب تک چند چھوہارے نہ کھا لیتے، عیدگاہ کی طرف نہ جاتے اور مرجی بن رجاء نے عبید ﷲ بن ابی بکرسے اور انہوں نے انس سے اور انس نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم چھوہارے طاق عدد میں کھاتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment