کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
نماز ظہر میں قرأت کا بیان۔
حدیث نمبر
721
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ سَعْدٌ کُنْتُ أُصَلِّي بِهِمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَيْ الْعَشِيِّ لَا أَخْرِمُ عَنْهَا أَرْکُدُ فِي الْأُولَيَيْنِ وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَلِکَ الظَّنُّ بِکَ
ابو النعمان، ابوعوانہ، عبدالملک بن عمیر، جا بر بن سمرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سعد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے (عمر سے بجواب اپنی شکایت کے) کہا کہ میں کو فہ والوں کو عشاء کی دونوں نمازیں، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے مثل پڑھاتا تھا، ان میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہ کرتا تھا، میں پہلی دو رکعتوں میں دیر لگاتا اور پچھلی دو رکعتوں میں تخفیف کرتا تھا تو عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ تمہاری طرف میرا بھی یہی خیال ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment