کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
نماز ظہر میں قرأت کا بیان۔
حدیث نمبر
722
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الرَّکْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ وَسُورَتَيْنِ يُطَوِّلُ فِي الْأُولَی وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ وَيُسْمِعُ الْآيَةَ أَحْيَانًا وَکَانَ يَقْرَأُ فِي الْعَصْرِ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ وَسُورَتَيْنِ وَکَانَ يُطَوِّلُ فِي الْأُولَی وَکَانَ يُطَوِّلُ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ
ابونعیم، شیبان، یحییٰ، عبد ﷲ بن ابی قتادہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، ابوقتادہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور کوئی اور دو سورتیں پڑھتے تھے- پہلی رکعت میں بڑی سورت پڑھتے تھے، اور نماز صبح کی پہلی رکعت میں بھی بڑی سورت پڑھتے تھے اور دوسری رکعت میں (اس سے) چھوٹی سورت پڑھتے تھے- عمر بن حفص، حفص بن غیاث، اعمش، عمارہ، ابومعمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نے خباب سے پوچھا کہ کیا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں قرآن پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں! ہم نے کہا کہ تم کس طرح پہچان لیتے تھے؟ وہ بو لے کہ آپ کی داڑھی کی جنبش کی وجہ سے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment