Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:730


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
سجدے والی سورت کا بیان۔
حدیث نمبر
730
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنِي التَّيْمِيُّ عَنْ بَکْرٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ قَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّی أَلْقَاهُ
مسدد، یزیدبن زریع، تیمی، ابوبکر، ابورافع روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ ابوہریرہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو انہوں نے (إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ ) پڑھی اور سجدہ کیا میں نے ان سے کہا کہ یہ کیا کیا؟ بولے میں نے اس سورت میں ابوالقاسم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سجدہ کیا لہذا میں اس میں ہمشہ سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپ سے مل جاؤں



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment