کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
پہلی دو رکعتوں کو طویل کرے اور پچھلی دونوں رکعتوں کو مختصر کرے
حدیث نمبر
732
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عَوْنٍ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ عُمَرُ لِسَعْدٍ لَقَدْ شَکَوْکَ فِي کُلِّ شَيْئٍ حَتَّی الصَّلَاةِ قَالَ أَمَّا أَنَا فَأَمُدُّ فِي الْأُولَيَيْنِ وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ وَلَا آلُو مَا اقْتَدَيْتُ بِهِ مِنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَدَقْتَ ذَاکَ الظَّنُّ بِکَ أَوْ ظَنِّي بِکَ
سلیمان بن حرب، شعبہ، ابوعون، جابر بن سمرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے سعد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ کوفے والون نے تمہاری ہر بات میں شکایت کی ہے یہاں تک کہ نماز میں بھی، سعد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا سنیئے! میں پہلی دو رکعتوں میں طول دیتا تھا اور پچھلی دو رکعتوں میں اختصار کرتا تھا اور میں ان کی شکایت کی کچھ پرواہ نہیں کرتا جب کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کی متابعت کی ہے، عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا سچ کہتے ہو تمہاری نسبت ایسا ہی خیال ہے کیا یہ کہا کہ میرا خیال تمہاری طرف ایسا ہی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment