Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:737


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
ایک رکعت میں دو دو سورتوں کو ایک ساتھ پڑھنے اور ایک سورت کی آخری آیات اور دوسری سورت کی ابتداء آیات پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
737
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ اللَّيْلَةَ فِي رَکْعَةٍ فَقَالَ هَذًّا کَهَذِّ الشِّعْرِ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ فَذَکَرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنْ الْمُفَصَّلِ سُورَتَيْنِ فِي کُلِّ رَکْعَةٍ
آدم، شعبہ، عمرو بن مرہ، ابووائل کا بیان ہے ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ میں نے رات کو مفصلات ایک رکعت میں پڑھیں، ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا تو نے اس قدر جلد پڑھا جیسے شعر جلد پڑھا جاتا ہے، میں ان ہم شکل سورتوں کو جانتا ہوں جنہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایک ساتھ پڑھ لیا کرتے تھے، پھر انہوں نے مفصل کی بیس سورتیں ذکر کیں (کہ ان میں سے) دو سورتیں ہر رکعت میں (آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پڑھا کرتے تھے) -



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment