کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
سجدوں میں تکبیر کے پورا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
748
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَکَانَ إِذَا سَجَدَ کَبَّرَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ کَبَّرَ وَإِذَا نَهَضَ مِنْ الرَّکْعَتَيْنِ کَبَّرَ فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ أَخَذَ بِيَدِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَقَالَ قَدْ ذَکَّرَنِي هَذَا صَلَاةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ لَقَدْ صَلَّی بِنَا صَلَاةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابو النعمان، حماد بن زید، غیلان بن جریر مطرف بن عبد ﷲ روایت کرتے ہیں کہ میں نے اور عمران رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن حصین نے علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن ابی طالب کے پیچھے نماز پڑھی تو (میں نے ان کو دیکھا) کہ جب وہ سجدہ کرتے تھے تکبیر کہتے تھے اور جب اپنا سر (سجدے سے) اٹھاتے تھے، تکبیر کہتے تھے، اور جب دو رکعتوں سے (فراغت کر کے تیسری رکعت کے لئے) اٹھتے تھے، تکبیر کہتے تھے، چناچہ جب ہم نماز پڑھ چکے تو عمران رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن حصین نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور (مجھ سے) کہا اس شخص (یعنی علی مرتضیٰ) نے مجھے محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز یاد دلا دی، یا یہ کہا کہ بیشک انہوں نے ہمیں محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی سی نماز پڑھائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment