کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر
779
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّ مَالِکَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ قَالَ لِأَصْحَابِهِ أَلَا أُنَبِّئُکُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَذَاکَ فِي غَيْرِ حِينِ صَلَاةٍ فَقَامَ ثُمَّ رَکَعَ فَکَبَّرَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَامَ هُنَيَّةً ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ هُنَيَّةً فَصَلَّی صَلَاةَ عَمْرِو بْنِ سَلِمَةَ شَيْخِنَا هَذَا قَالَ أَيُّوبُ کَانَ يَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ أَرَهُمْ يَفْعَلُونَهُ کَانَ يَقْعُدُ فِي الثَّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ قَالَ فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ فَقَالَ لَوْ رَجَعْتُمْ إِلَی أَهْلِيکُمْ صَلُّوا صَلَاةَ کَذَا فِي حِينِ کَذَا صَلُّوا صَلَاةَ کَذَا فِي حِينِ کَذَا فَإِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلْيُؤَذِّنْ أَحَدُکُمْ وَلْيَؤُمَّکُمْ أَکْبَرُکُمْ
ابو النعمان، حماد، ایوب، ابوقلابہ روایت کرتے ہیں کہ مالک بن حویرث نے اپنے دوستوں سے کہا کہ کیا میں تمہیں رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز (کی کیفیت) بتلاوں؟ ابوقلابہ کہتے ہیں وہ وقت کسی فرض نماز کا نہ تھا، لہٰذا وہ کھڑے ہوگئے، پھر انہوں نے رکوع کیا اور تکبیر کہی، اس کے بعد اپنا سر اٹھایا، اور تھوڑی دیر کھڑے رہے، اس کے بعد سجدہ کیا، پھر تھوڑی دیر اپنا سر اٹھائے رکھا، اس کے بعد سجدہ کیا پھر تھوڑی دیر اپنا سر اٹھائے رکھا، پس انہوں نے ہمارے اس شیخ یعنی عمرو بن مسلمی کی نماز، جیسی نماز پڑھی، ایوب کہتے ہیں کہ وہ ایک بات ایسی کرتے تھے کہ ہم نے اور لوگوں کو اسے کرتے ہوئے نہیں دیکھا، تیسری یا چوتھی رکعت میں بیٹھتے تھے (مالک بن حویرث کہتے ہیں کہ ہم اسلام لانے کے بعد نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں قیام کیا، تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہا اگر تم اپنے اہل وعیال میں واپس جا تو اسطرح ان اوقات میں نماز ادا کیا کرنا، لہٰذا جب نماز کا وقت جائے تو تم میں سے کوئی اذان کہہ دے اور تم میں سے بڑا تمہاری امامت کرے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment