Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1859,TotalNo:6510


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حیلوں کا بیان
باب
عامل کا حیلہ کرنا تاکہ اس کوہدیہ بھیجاجائے
حدیث نمبر
6510
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ اسْتَعْمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا عَلَی صَدَقَاتِ بَنِي سُلَيْمٍ يُدْعَی ابْنَ الْلَّتَبِيَّةِ فَلَمَّا جَائَ حَاسَبَهُ قَالَ هَذَا مَالُکُمْ وَهَذَا هَدِيَّةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَلَّا جَلَسْتَ فِي بَيْتِ أَبِيکَ وَأُمِّکَ حَتَّی تَأْتِيَکَ هَدِيَّتُکَ إِنْ کُنْتَ صَادِقًا ثُمَّ خَطَبَنَا فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَی عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أَسْتَعْمِلُ الرَّجُلَ مِنْکُمْ عَلَی الْعَمَلِ مِمَّا وَلَّانِي اللَّهُ فَيَأْتِي فَيَقُولُ هَذَا مَالُکُمْ وَهَذَا هَدِيَّةٌ أُهْدِيَتْ لِي أَفَلَا جَلَسَ فِي بَيْتِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ حَتَّی تَأْتِيَهُ هَدِيَّتُهُ وَاللَّهِ لَا يَأْخُذُ أَحَدٌ مِنْکُمْ شَيْئًا بِغَيْرِ حَقِّهِ إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ يَحْمِلُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَلَأَعْرِفَنَّ أَحَدًا مِنْکُمْ لَقِيَ اللَّهَ يَحْمِلُ بَعِيرًا لَهُ رُغَائٌ أَوْ بَقَرَةً لَهَا خُوَارٌ أَوْ شَاةً تَيْعَرُ ثُمَّ رَفَعَ يَدَهُ حَتَّی رُئِيَ بَيَاضُ إِبْطِهِ يَقُولُ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ بَصْرَ عَيْنِي وَسَمْعَ أُذُنِي
عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، ہشام اپنے والد سے وہ ابوحمید، ساعدی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو جس کا نام ابن لتیبہ تھا، بنی سلیم کے صدقات کاعامل بنا کر بھیجا، جب وہ واپس آیا اس نے حساب دیا تو کہا کہ یہ آپ کا ہے اور یہ مجھے ہدیہ میں ملا ہے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے باپ یا اپنی ماں کے گھر میں کیوں نہیں بیٹھا رہا کہ تیرے پاس ہدیہ آتا اگر تو سچا ہے پھر ہم لوگوں کے سامنے خطبہ پڑھا تو ﷲ کی حمد وثناء بیان کرنے کے بعد فرمایا، امابعد میں تم سے کسی آدمی کو کوئی کام دے کر بھیجتا ہوں جس کا ﷲ تعالی نے ہمیں مالک بنایا ہے وہ واپس جا کر کہتا ہے کہ یہ تمہارا ہے اور یہ ہدیہ ہے جومجھے بھیجا گیا ہے کیوں نہیں اپنے باپ یا اپنی ماں کے گھر بیٹھتا کہ اس کے پاس ہدیہ آتا ہے (یا نہیں) خدا کی قسم تم میں سے جو شخص کوئی چیز یا حق لے گا تو قیامت کے دن ﷲ سے اس طرح ملے گا کہ وہ چیز اس پرسوار ہوگی میں تم سے ایک ایک کو پہچان لوں گا کہ جوبلبلاتے اونٹ، چلاتی گائے، ممیاتی بکری کو اپنے اوپر سوار کئے ہوئے ہوگا، پھرآپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ بلند کئے یہاں تک کہ آپ کی بغل کی سفیدی نظر آنے لگی، آپ نے فرمایا یا ﷲ کیا میں نے پہنچا دیا، یہ فرماتے ہوئے میری آنکھوں نے دیکھا اور کانوں نے سنا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment