Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1854,TotalNo:6505


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حیلوں کا بیان
باب
طاعون سے بھاگنے کے لئے حیلہ جوئی کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر
6505
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ سَمِعَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ يُحَدِّثُ سَعْدًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ الْوَجَعَ فَقَالَ رِجْزٌ أَوْ عَذَابٌ عُذِّبَ بِهِ بَعْضُ الْأُمَمِ ثُمَّ بَقِيَ مِنْهُ بَقِيَّةٌ فَيَذْهَبُ الْمَرَّةَ وَيَأْتِي الْأُخْرَی فَمَنْ سَمِعَ بِهِ بِأَرْضٍ فَلَا يُقْدِمَنَّ عَلَيْهِ وَمَنْ کَانَ بِأَرْضٍ وَقَعَ بِهَا فَلَا يَخْرُجْ فِرَارًا مِنْهُ
ابوالیمان، شعیب، زہری، عامر بن سعد بن ابی وقاص سے روایت کرتے ہیں انہوں نے اسامہ بن زید کوسعد رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے طاعون کا ذکر کیا اور فرمایا وہ مصیبت یا عذاب ہے جس میں بعض قومیں مبتلا کی گئی تھیں پھر اس میں کچھ باقی رہ گیا جو کبھی چلا جاتا ہے اور کبھی آجاتا ہے پس جوشخص کسی جگہ کے متعلق سنے کہ (وہاں وبا پھیلی ہوئی ہے) تو وہاں نہ جائے اور جوشخص کسی جگہ ہو اور وہاں وبا پھیل جائے تو وہاں سے بھاگ کر نہ جائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment