Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1851,TotalNo:6502


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حیلوں کا بیان
باب
نکاح میں حیلہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
6502
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ ذَکْوَانَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبِکْرُ تُسْتَأْذَنُ قُلْتُ إِنَّ الْبِکْرَ تَسْتَحْيِي قَالَ إِذْنُهَا صُمَاتُهَا وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ إِنْ هَوِيَ رَجُلٌ جَارِيَةً يَتِيمَةً أَوْ بِکْرًا فَأَبَتْ فَاحْتَالَ فَجَائَ بِشَاهِدَيْ زُورٍ عَلَی أَنَّهُ تَزَوَّجَهَا فَأَدْرَکَتْ فَرَضِيَتْ الْيَتِيمَةُ فَقَبِلَ الْقَاضِي شَهَادَةَ الزُّورِ وَالزَّوْجُ يَعْلَمُ بِبُطْلَانِ ذَلِکَ حَلَّ لَهُ الْوَطْئُ
ابوعاصم، ابن جریج، ابن ابی ملیکہ، ذکوان، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کنواری سے اجازت لی جائے، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے عرض کیا کہ کنواری تو اجازت دینے میں شرم محسوس کرتی ہے، آپ نے فرمایا کہ اس کی خاموشی اجازت ہے اور بعض لوگوں نے کہا کہ اگرکوئی شخص کسی بیوہ لڑکی یا کنواری لڑکی کوچاہے اور وہ انکار کرے پس وہ مرد حیلہ سے دو جھوٹے گواہ پیش کردے کہ اس نے اس سے نکاح کیا ہے پھر اگر کسی کو خبر پہنچی اور وہ راضی ہوئی اور قاضی نے جھوٹی گواہی قبول کرلی اور شوہر کو اس کے جھوٹے ہونے کا علم ہو، پھر بھی اس سے صحبت کرنی جائز ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment