Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1896,TotalNo:6547


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خواب کی تعبیر کا بیان
باب
خواب میں بہتا ہوا چشمہ دیکھنے کا بیان
حدیث نمبر
6547
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أُمِّ الْعَلَائِ وَهِيَ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِمْ بَايَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ طَارَ لَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ فِي السُّکْنَی حِينَ اقْتَرَعَتْ الْأَنْصَارُ عَلَی سُکْنَی الْمُهَاجِرِينَ فَاشْتَکَی فَمَرَّضْنَاهُ حَتَّی تُوُفِّيَ ثُمَّ جَعَلْنَاهُ فِي أَثْوَابِهِ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْکَ أَبَا السَّائِبِ فَشَهَادَتِي عَلَيْکَ لَقَدْ أَکْرَمَکَ اللَّهُ قَالَ وَمَا يُدْرِيکِ قُلْتُ لَا أَدْرِي وَاللَّهِ قَالَ أَمَّا هُوَ فَقَدْ جَائَهُ الْيَقِينُ إِنِّي لَأَرْجُو لَهُ الْخَيْرَ مِنْ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا أَدْرِي وَأَنَا رَسُولُ اللَّهِ مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِکُمْ قَالَتْ أُمُّ الْعَلَائِ فَوَاللَّهِ لَا أُزَکِّي أَحَدًا بَعْدَهُ قَالَتْ وَرَأَيْتُ لِعُثْمَانَ فِي النَّوْمِ عَيْنًا تَجْرِي فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ ذَاکِ عَمَلُهُ يَجْرِي لَهُ
عبدان، عبد ﷲ ، معمر، زہری، خارجہ بن زید بن ثابت، ام علاء جو انہی میں سے ایک عورت تھی اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت تھی، روایت کرتی ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب انصار نے مہاجرین کی رہائش کے لئے قرعہ اندازی کی تو عثمان بن مظعون میرے حصہ میں آئے وہ بیمار پڑے تو ہم نے ان کی تیمارداری کی، یہاں تک کہ وہ وفات پاگئے، پھر ہم نے ان کو ان کے کپڑوں میں کفن دیا، ہم لوگوں کے پاس رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے کہا کہ اے ابوالسائب تجھ پر خدا کی رحمت، میں تجھ پرگواہ ہوں کہ ﷲ نے تجھے بزرگی دی ہے، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تجھ کو کسی طرح معلوم ہوا، میں نے کہا کہ خدا کی قسم میں نہیں جانتی، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی موت آگئی میں اس کے لئے ﷲ سے بھلائی کی امید رکھتا ہوں، خدا کی قسم میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا حالانکہ میں ﷲ کا رسول ہوں ام علاء نے کہا کہ خدا کی قسم اس کے بعد میں کسی کی تعریف نہیں کروں گی- ام علاء کا بیان ہے کہ میں نے خواب میں عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے بہتا ہوا چشمہ دیکھا، میں نے رسول ﷲ کی خدمت میں عرض کیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ اس کا عمل ہے اسکے لئے جاری رہے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment