Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1853,TotalNo:6504


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حیلوں کا بیان
باب
طاعون سے بھاگنے کے لئے حیلہ جوئی کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر
6504
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَرَجَ إِلَی الشَّأْمِ فَلَمَّا جَائَ بِسَرْغَ بَلَغَهُ أَنَّ الْوَبَائَ وَقَعَ بِالشَّأْمِ فَأَخْبَرَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلَا تَقْدَمُوا عَلَيْهِ وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ فَرَجَعَ عُمَرُ مِنْ سَرْغَ وَعَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عُمَرَ إِنَّمَا انْصَرَفَ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ
عبد ﷲ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، عبد ﷲ بن عامر بن ربیعہ سے روایت کرتے ہیں حضرت عمر بن خطاب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ شام کی طرف روانہ ہوئے جب مقام سرغ میں پہنچے تو انہیں خبر ملی کہ شام میں وبا پھیلی ہوئی ہے تو انہیں عبد الرحمن بن عوف نے خبردی کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم جس زمین کے متعلق سنو (کہ وہاں وبا پھیلی ہوئی ہے) تو وہاں نہ جاؤ ، اور جب کسی زمین میں وبا پھیل جائے اور تم وہاں موجود ہو تو وہاں سے فرار کے ارادہ سے نہ نکلو، چناچہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سرغ سے واپس لوٹ گئے اور ابن شہاب سے بطریق سالم بن عبد ﷲ منقول ہے کہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ صرف عبدالرحمن کی حدیث کی بناء پر واپس ہوئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment