Saturday, September 25, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:19

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَمَرَهُمْ أَمَرَهُمْ مِنْ الْأَعْمَالِ بِمَا يُطِيقُونَ قَالُوا إِنَّا لَسْنَا کَهَيأْتِکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ غَفَرَ لَکَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَأَخَّرَ فَيَغْضَبُ حَتَّی يُعْرَفَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ ثُمَّ يَقُولُ إِنَّ أَتْقَاکُمْ وَأَعْلَمَکُمْ بِاللَّهِ أَنَا

محمد بن سلام، عبدہ، ہشام، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب لوگوں کو ایسے اعمال کا حکم دیتے جو وہ (ہمیشہ) کرسکیں (عبادات شاقہ کی ترغیب کبھی ان کو نہ دیتے تھے) صحابہ نے عرض کیا یا رسول ﷲ ہم آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے مثل نہیں ہیں، بے شک ﷲ نے آپ کے اگلے اور پچھلے گناہ معاف کردیے ہیں، اس پر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم غضب ناک ہوئے حتی کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک سے غصہ (کا اثر) ظاہر ہونے لگا، پھر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سب سے زیادہ ﷲ تعالی کا جاننے والا میں ہوں-


کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = ایمان کا بیان
باب = رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا قول کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالی کو جانتا ہوں
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  19

No comments:

Post a Comment