Sunday, September 19, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:8

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً وَالْحَيَائُ شُعْبَةٌ مِنْ الْإِيمَانِ

عبد ﷲ بن محمد جعفی، ابوعامر عقدی، سلیمان بن بلال، عبد ﷲ بن دینار، ابوصالح، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں، اور حیا (بھی) ایمان کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہے-


کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = ایمان کا بیان
باب = ان امور کا بیان جو ایمان میں داخل ہیں، اللہ تعالی کا ارشاد کہ یہ نیکی نہیں ہے کہ تم اپنے چہروں کو مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو، بلکہ نیکی وہ ہے جو خدا پر ایمان لائے المتقون تک (اور) یقینا ایماندار کامیاب ہوں گے الآیۃ
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  8

No comments:

Post a Comment