Sunday, September 19, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:5

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح و حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ  حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ وَمَعْمَرٌ  نَحْوَهُ عَنْ الزُّهْرِيِّ  أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ وَکَانَ أَجْوَدُ مَا يَکُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ وَکَانَ يَلْقَاهُ فِي کُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ فَلَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنْ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ

عبد ان، عبد ﷲ ، یونس، زہری، بشربن محمد، عبد ﷲ یونس ومعمر، زہری، عبید ﷲ بن عبد ﷲ, حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سب سے زیادہ سخی تھے اور خاص طور پر رمضان میں جب جبرئیل آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے ملتے تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ سخی ہوتے تھے اور جبرئیل آپ سے رمضان کی ہر رات میں ملتے اور قرآن کا دور کرتے، نبی علیہ السلام بھلائی پہنچانے میں ٹھنڈی ہوا سے بھی زیادہ سخی تھے-


کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وحی کا بیان
باب = رسول اللہ پر نزول وحی کس طرح شروع ہوئی، اور اللہ تعالی کا قول کہ ہم نے تم پر وحی بھیجی جس طرح حضرت نوح علیہ السلام اور ان کے بعد پیغمبروں پر وحی بھیجی۔
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  5

No comments:

Post a Comment