Saturday, September 25, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:20

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ثَلَاثٌ مَنْ کُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ مَنْ کَانَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَمَنْ أَحَبَّ عَبْدًا لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ  وَمَنْ يَکْرَهُ أَنْ يَعُودَ فِي الْکُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ  کَمَا يَکْرَهُ أَنْ يُلْقَی فِي النَّارِ

سلیما ن بن حرب، شعبہ، قتادہ، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کسی میں یہ تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کی مٹھاس (مزہ) پائے گا، وہ شخص جس کے نزدیک ﷲ اور اسکا رسول تمام ماسوا سے محبوب ہو اور وہ شخص جو کسی بندہ سے صرف ﷲ تعالی کے لئے محبت کرے اور وہ شخص جو ایمان نصیب ہونے کے بعد کفر اختیار کرنے کو ایسا برا سمجھے جیسے کوئی آگ میں ڈالے جا نے کو برا سمجھتا ہے


کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = ایمان کا بیان
باب = یہ با ت بھی ایمان میں داخل ہے کہ کفر میں واپس جانے کو برا سمجھے جیسے (کوئی) آگ میں ڈالے جانے کو برا سمجھتا ہے
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  20

No comments:

Post a Comment