Sunday, September 26, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:31

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح قَالَ و حَدَّثَنِي بِشْرُ  قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ  عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّنَا لَمْ يَظْلِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ

ابوالولید، شعبہ، بشر، محمد، شعبہ، سلیمان، ابراہیم، علقمہ، عبد ﷲ ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب آیت ﴿ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ ) یعنی جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ نہیں ملایا، نازل ہوئی تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب (بہت گھبرائے) کہنے لگے کہ ہم میں سے کون ہے جس نے ظلم نہیں کیا تو ﷲ بزرگ وبرتر نے (إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ) یعنی بے شک یقینا شرک بڑا ظلم ہے نازل فرمایا


کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = ایمان کا بیان
باب = ایک ظلم دوسرے ظلم سے کم ہے
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  31

No comments:

Post a Comment