Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2329,TotalNo:6980


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ کا قول اللہ نے اس کو جان بوجھ کر نازل کیا ہے اور فرشتے گواہ ہیں
حدیث نمبر
6980
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ هُشَيْمٍ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا قَالَ أُنْزِلَتْ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَوَارٍ بِمَکَّةَ فَکَانَ إِذَا رَفَعَ صَوْتَهُ سَمِعَ الْمُشْرِکُونَ فَسَبُّوا الْقُرْآنَ وَمَنْ أَنْزَلَهُ وَمَنْ جَائَ بِهِ فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَی وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا لَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِکَ حَتَّی يَسْمَعَ الْمُشْرِکُونَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا عَنْ أَصْحَابِکَ فَلَا تُسْمِعُهُمْ وَابْتَغِ بَيْنَ ذَلِکَ سَبِيلًا أَسْمِعْهُمْ وَلَا تَجْهَرْ حَتَّی يَأْخُذُوا عَنْکَ الْقُرْآنَ
مسد د، ہشیم، ابوبشر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے آیت ﴿وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا﴾ کے متعلق روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ یہ آیت اس وقت نازل ہوئی جب کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں پوشیدہ تھے جب آپ اپنی آواز بلند کرتے اور مشرکین اس کو سنتے تو قرآن اور اس نازل کرنے والے کو برا بھلا کہتے، تو ﷲ تعالی نے فرمایا کہ اپنی نماز بلند آواز سے نہ پڑھو اور نہ آہستہ آہستہ پڑھو، یعنی نہ اتنا زور سے پڑھو کہ مشرکین سن لیں اور نہ اتنا آہسۃ پڑھو کہ تمہارے ساتھی بھی نہ سن سکیں، اس کا درمیانی طریقہ تلاش کرو، ان کو سناؤ تاکہ وہ تم سے قرآن سیکھیں اور اتنا زور سے نہ پڑھو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment