Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2309,TotalNo:6960


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
مشیت اور ارادہ کا بیان۔
حدیث نمبر
6960
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَی أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ فَقَالَ لَا بَأْسَ عَلَيْکَ طَهُورٌ إِنْ شَائَ اللَّهُ قَالَ قَالَ الْأَعْرَابِيُّ طَهُورٌ بَلْ هِيَ حُمَّی تَفُورُ عَلَی شَيْخٍ کَبِيرٍ تُزِيرُهُ الْقُبُورَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَعَمْ إِذًا
محمد، عبدالوہاب ثقفی، خالد حذا، عکرمہ، حضرت ابن عباس حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایک اعرابی کے پاس اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے تو آپ نے فرمایا کہ کوئی خوف کی بات نہیں ہے تو (انشاء ﷲ) گناہوں سے پاک ہو گا، اعرابی نے کہا پاکی نہیں ہے بلکہ یہ بخار ہے جو ایک بہت بوڑہے پر جوش مار رہا ہے اور اسے قبروں کی زیارت کرائے گا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا تو ایسا ہی ہو گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment