Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2319,TotalNo:6970


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
مشیت اور ارادہ کا بیان۔
حدیث نمبر
6970
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ حَاصَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الطَّائِفِ فَلَمْ يَفْتَحْهَا فَقَالَ إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا إِنْ شَائَ اللَّهُ فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ نَقْفُلُ وَلَمْ نَفْتَحْ قَالَ فَاغْدُوا عَلَی الْقِتَالِ فَغَدَوْا فَأَصَابَتْهُمْ جِرَاحَاتٌ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا إِنْ شَائَ اللَّهُ فَکَأَنَّ ذَلِکَ أَعْجَبَهُمْ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبدﷲ بن محمد، ابن عیینہ، عمرو، ابوالعبا س، حضرت عبدﷲ بن عمرو رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اہل طائف کا محاصرہ کیا لیکن اس کو فتح نہیں کیا تو آپ نے فرمایا ہم انشاء ﷲ کل لوٹ جائیں گے، تو مسلمانوں نے کہا کیا بغیر فتح کیے ہوئے، ہم لوگ واپس ہو جائیں گے؟ آپ نے فرمایا کہ پھر کل صبح کو جنگ کرو چناچہ صبح کو ان لوگوں نے جنگ کی اور بہت سے مسلمان زخمی ہوئے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کل ہم انشاء ﷲ واپس ہو جائیں گے، اس سے مسلمانوں کو خوشی ہوئی اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مسکرا دیئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment