Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2352,TotalNo:7003


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
خدائے بزرگ و برتر کا قیامت کے دن انبیاء وغیرہ سے کلام کرنے کا بیان
حدیث نمبر
7003
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ کَيْفَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي النَّجْوَی قَالَ يَدْنُو أَحَدُکُمْ مِنْ رَبِّهِ حَتَّی يَضَعَ کَنَفَهُ عَلَيْهِ فَيَقُولُ أَعَمِلْتَ کَذَا وَکَذَا فَيَقُولُ نَعَمْ وَيَقُولُ عَمِلْتَ کَذَا وَکَذَا فَيَقُولُ نَعَمْ فَيُقَرِّرُهُ ثُمَّ يَقُولُ إِنِّي سَتَرْتُ عَلَيْکَ فِي الدُّنْيَا وَأَنَا أَغْفِرُهَا لَکَ الْيَوْمَ وَقَالَ آدَمُ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسدد، ابوعوانہ، قتادہ ، صفوان بن محرز سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ تم نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو سر گوشی کے متعلق کس طرح فرماتے ہوئے سنا ہے، انہوں نے کہا کہ تم میں سے ایک شخص اپنے پروردگار سے قریب ہو گا یہاں تک کہ ﷲ تعالیٰ اپنا پردہ اس پر ڈال دے گا پھر فرمائے گا کہ تو نے فلاں فلاں کام کئے تھے، وہ عرض کرے گا ہاں! اور اس طرح اس سے اقرار کرالے گا، تو فرمائے گا کہ میں نے دنیا میں تیری پردہ پوشی کی تھی آج میں ان کو بخش دیتا ہوں- اور آدم کا بیان ہے کہ ہم نے شیبان سے بیان کیا وہ کہتے ہیں کہ ہم سے قتادہ نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ ہم سے صفوان نے بیان کیا، انہوں نے ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment