Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2354,TotalNo:7005


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ اللہ تعالی نے موسی علیہ السلام سے بات کی۔
حدیث نمبر
7005
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجْمَعُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُونَ لَوْ اسْتَشْفَعْنَا إِلَی رَبِّنَا فَيُرِيحُنَا مِنْ مَکَانِنَا هَذَا فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ لَهُ أَنْتَ آدَمُ أَبُو الْبَشَرِ خَلَقَکَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَأَسْجَدَ لَکَ الْمَلَائِکَةَ وَعَلَّمَکَ أَسْمَائَ کُلِّ شَيْئٍ فَاشْفَعْ لَنَا إِلَی رَبِّنَا حَتَّی يُرِيحَنَا فَيَقُولُ لَهُمْ لَسْتُ هُنَاکُمْ فَيَذْکُرُ لَهُمْ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ
مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادہ ، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ نے فرمایا کہ مومن لوگ قیامت کے دن جمع ہوں گے تو ایک دوسرے سے کہیں گے کہ کاش ہم اپنے رب کی بارگاہ میں شفاعت کراتے تاکہ وہ ہمیں ہماری اس جگہ سے نجات دے چناچہ یہ لوگ حضرت آدم علیہ السلام کے پاس آ کر کہیں گے کہ آپ تمام انسانوں کے باپ ہیں، ﷲ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور فرشتوں کو آپ کے سامنے سجدہ کرایا اور آپ کو تمام چیزوں کے نام بتائے، ہمارے رب کے پاس ہماری شفاعت کیجئے، حضرت آدم علیہ السلام جواب دیں گے کہ میں اس کا اہل نہیں ہوں اور اپنی خطاء بیان کریں گے جس کے مرتکب ہوئے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment