Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2349,TotalNo:7000


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
خدائے بزرگ و برتر کا قیامت کے دن انبیاء وغیرہ سے کلام کرنے کا بیان
حدیث نمبر
7000
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ آخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ وَآخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْ النَّارِ رَجُلٌ يَخْرُجُ حَبْوًا فَيَقُولُ لَهُ رَبُّهُ ادْخُلْ الْجَنَّةَ فَيَقُولُ رَبِّ الْجَنَّةُ مَلْأَی فَيَقُولُ لَهُ ذَلِکَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَکُلُّ ذَلِکَ يُعِيدُ عَلَيْهِ الْجَنَّةُ مَلْأَی فَيَقُولُ إِنَّ لَکَ مِثْلَ الدُّنْيَا عَشْرَ مِرَارٍ
محمد بن خالد، عبیدﷲ بن موسی، اسرائیل، منصور، ابراہیم، عبیدہ، حضرت عبد ﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اہل جنت میں، جنت میں سب سے آخر میں داخل ہونے والا اور دوزخ والوں میں دوزخ سے سب سے پیچھے نکلنے والا ایک آدمی ہو گا، جو گھسٹ کر نکلے گا اس کا پروردگار اس سے فرمائے گا کہ جنت میں داخل ہو جا، وہ عرض کرے گا کہ اے پروردگار جنت تو بھری ہوئی ہے، ﷲ تعالی اس سے تین بار یہ فرمائے گا، اورہربار وہ یہی جواب دے گا کہ جنت بھری ہوئی ہے، ﷲ تعالی فرمائے گا کہ تیرے لئے دنیا کی طرح دس گنا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment