Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2301,TotalNo:6952


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ کا قول" انما قولنا لشئی" کا بیان
حدیث نمبر
6952
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ بَيْنَا أَنَا أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ حَرْثِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ يَتَوَکَّأُ عَلَی عَسِيبٍ مَعَهُ فَمَرَرْنَا عَلَی نَفَرٍ مِنْ الْيَهُودِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ سَلُوهُ عَنْ الرُّوحِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لَا تَسْأَلُوهُ أَنْ يَجِيئَ فِيهِ بِشَيْئٍ تَکْرَهُونَهُ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لَنَسْأَلَنَّهُ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَقَالَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ مَا الرُّوحُ فَسَکَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلِمْتُ أَنَّهُ يُوحَی إِلَيْهِ فَقَالَ وَيَسْأَلُونَکَ عَنْ الرُّوحِ قُلْ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتُوا مِنْ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا قَالَ الْأَعْمَشُ هَکَذَا فِي قِرَائَتِنَا
موسی بن اسماعیل، عبدالواحد، اعمش، ابراہیم، علقمہ ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک بار آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ کے ایک کھیت میں چل رہا تھا، اس وقت آپ ایک لکڑی پر ٹیک لگا کر چل رہے تھے جو آپ کے پاس تھی، ہم لوگ یہود کی ایک جماعت کے پاس سے گزرے ان میں بعض نے بعض سے کہا کہ ان سے روح کے متعلق پوچھو، بعض نے کہا مت پوچھو ایسا نہ ہو کہ کوئی ایسی بات کہہ دیں جو تمہیں بری معلوم ہو، بعض نے کہا کہ ہم ان سے ضرور پوچھیں گے، چناچہ ان میں سے ایک شخص آپ کے سامنے کھڑا ہوا اور کہا اے ابوالقا سم! روح کیا ہے؟ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہو گئے، تو میں نے خیال کیا کہ آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے، آپ نے آیت ﴿وَيَسْأَلُونَکَ عَنْ الرُّوحِ﴾ پڑھی- اعمش نے کہا کہ ہما ری قرأت میں اسی طرح ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment