Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2308,TotalNo:6959


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
مشیت اور ارادہ کا بیان۔
حدیث نمبر
6959
حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ سُلَيْمَانَ عَلَيْهِ السَّلَام کَانَ لَهُ سِتُّونَ امْرَأَةً فَقَالَ لَأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَی نِسَائِي فَلْتَحْمِلْنَ کُلُّ امْرَأَةٍ وَلْتَلِدْنَ فَارِسًا يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَطَافَ عَلَی نِسَائِهِ فَمَا وَلَدَتْ مِنْهُنَّ إِلَّا امْرَأَةٌ وَلَدَتْ شِقَّ غُلَامٍ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ کَانَ سُلَيْمَانُ اسْتَثْنَی لَحَمَلَتْ کُلُّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ فَوَلَدَتْ فَارِسًا يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
معلی بن اسد، وہیب، ایوب، محمد، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ﷲ کے نبی سلیمان عیلہ السلام کی ساٹھ بیویاں تھیں، انہوں نے کہا کہ میں آج رات اپنی تمام بیویوں کے پاس جاؤں گا، اس سے ہر عورت حاملہ ہو گی اور ایسا بچہ جنے گی جو سوار ہو کر ﷲ کی راہ میں جنگ کرے گا، چناچہ اس رات میں اپنی تمام بیویوں کے پاس گئے جن میں سے صر ف ایک بیوی نے ناتمام بچہ جنا، آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر حضرت سلیمان علیہ السلام انشاء ﷲ کہتے تو ان میں ہرعورت حاملہ ہوتی اور ایسے بچے جنتی جو سوار ہو کر خدا کی راہ میں جنگ کرتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment