Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2345,TotalNo:6996


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ کا قول کہ یہ لوگ اللہ کے کلام کو بدل ڈالنا چاہتےہیں۔
حدیث نمبر
6996
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي عَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ عَبْدًا أَصَابَ ذَنْبًا وَرُبَّمَا قَالَ أَذْنَبَ ذَنْبًا فَقَالَ رَبِّ أَذْنَبْتُ وَرُبَّمَا قَالَ أَصَبْتُ فَاغْفِرْ لِي فَقَالَ رَبُّهُ أَعَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِهِ غَفَرْتُ لِعَبْدِي ثُمَّ مَکَثَ مَا شَائَ اللَّهُ ثُمَّ أَصَابَ ذَنْبًا أَوْ أَذْنَبَ ذَنْبًا فَقَالَ رَبِّ أَذْنَبْتُ أَوْ أَصَبْتُ آخَرَ فَاغْفِرْهُ فَقَالَ أَعَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِهِ غَفَرْتُ لِعَبْدِي ثُمَّ مَکَثَ مَا شَائَ اللَّهُ ثُمَّ أَذْنَبَ ذَنْبًا وَرُبَّمَا قَالَ أَصَابَ ذَنْبًا قَالَ قَالَ رَبِّ أَصَبْتُ أَوْ قَالَ أَذْنَبْتُ آخَرَ فَاغْفِرْهُ لِي فَقَالَ أَعَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِهِ غَفَرْتُ لِعَبْدِي ثَلَاثًا
احمد بن اسحاق، عمرو بن عاصم، ہمام، اسحاق بن عبدﷲ ، عبدالرحمن بنی ابی عمرہ، ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے بنی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ایک بندہ گناہ کا مرتکب ہوا، کبھی آپ نے "اصاب ذنبا" فرمایا اور کبھی آپ نے "اذنب ذنبا" ، فرمایا اس نے کہا کہ اے میرے پروردگار میں نے گناہ کیا (کبھی اذنبت ،،فرمایا اور کبھی آپ نے اصبت، فرمایا) تو اس کے پروردگار نے فرمایا کہ میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا کوئی پروردگار ہے جو گناہوں کو بخشتا ہے اور اس پر مواخذہ کرتا ہے، میں نے اپنے بندے کو بخش دیا ہے پھر جب تک ﷲ کو منظور ہوا وہ بندہ ٹھہرا رہا، پھر گناہ کو پہنچایا فرمایا گناہ کیا، تو عرض کیا اے میرے پروردگار پھر میں گناہ کو پہنچایا (فرمایا) گناہ کیا، تو اس کو بخش دے تو ﷲ تعالی نے فرمایا کہ میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا کوئی رب ہے جو گناہوں کو بخش دیتا ہے اور اس پر مواخذہ بھی کرتا ہے میں نے اپنے بندے کو بخش دیا جب تک کہ ﷲ کو منظور ہوا وہ بندہ ٹھہرا رہا، پھر اس نے گناہ کیا اور بعض دفعہ فرمایا کہ گناہ کو پہنچا، اس نے کہا اے میرے رب میں گناہ کو پہنچا یا گناہ کیا، تو اسے بخش دے، ﷲ نے فرمایا کہ میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا کوئی رب ہے جو گناہ کو بخشتا ہے اور اس پر مواخذہ بھی کرتا ہے، میں نے اپنے بندے کو بخش دیا، تین بار فرمایا لہذا جو چاہے کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment