Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2307,TotalNo:6958


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
مشیت اور ارادہ کا بیان۔
حدیث نمبر
6958
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ الْمُسْنَدِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ فَقَالَ أُبَايِعُکُمْ عَلَی أَنْ لَا تُشْرِکُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَکُمْ وَلَا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيکُمْ وَأَرْجُلِکُمْ وَلَا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ فَمَنْ وَفَی مِنْکُمْ فَأَجْرُهُ عَلَی اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَأُخِذَ بِهِ فِي الدُّنْيَا فَهُوَ لَهُ کَفَّارَةٌ وَطَهُورٌ وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ فَذَلِکَ إِلَی اللَّهِ إِنْ شَائَ عَذَّبَهُ وَإِنْ شَائَ غَفَرَ لَهُ
عبدﷲ مسندی، ہشام، معمر، زہری، ابوادریس، عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ میں نے چند آدمیوں کے ساتھ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی، آپ نے فرمایا کہ میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم ﷲ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ گے اور نہ چوری کرو گے اور نہ زنا کرو گے اور نہ اپنی اولاد کو قتل کرو گے، اور نہ کوئی بہتان اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے گھڑ کر اٹھاؤ گے، اور نہ کسی نیک کام میں میری نافرمانی کرو گے، تم میں سے جس نے پورا کیا اس کا اجر ﷲ پر ہے اور جو شخص ان میں سے کسی چیز کا مرتکب ہوا اور دنیا میں اس کا مواخذہ ہو جائے تو وہ اس کے لئے کفارہ ہے اور جس پر ﷲ نے پردہ پوشی کی، تو یہ ﷲ کے اختیار میں ہے چاہے تو اسے عذاب دے یا اس کو بخش دے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment