Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1801,TotalNo:4337


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ بیشک حضرت یوسف اور ان کے برادر ان کے قصہ میں دریافت کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
حدیث نمبر
4337
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النَّاسِ أَكْرَمُ قَالَ أَكْرَمُهُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاهُمْ قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ قَالَ فَأَكْرَمُ النَّاسِ يُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ قَالَ فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِي قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَخِيَارُكُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُكُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقِهُوا تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ
محمد، عبدۃ، عبید ﷲ، سعید بن ابی سعید، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ لوگوں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ ﷲ کے نزدیک کون زیادہ عزت والا ہے؟ آپ نے فرمایا جو زیادہ متقی ہے لوگوں نے عرض کیا ہم یہ نہیں پوچھتے آپ نے فرمایا تو پھر خاندان کے اعتبار سے سب سے زیادہ صاحب عزت والے حضرت یوسف ہیں پیغمبر کے بیٹے پیغمبر کے پوتے حضرت خلیل کے پڑپوتے عرض کیا ہمارا یہ مطلب نہیں آپ نے فرمایا شاید تم عرب کے خاندان سے متعلق پوچھتے ہو کہنے لگے جی ہاں! آپ نے فرمایا جو جاہلیت میں شریف تھے وہ اسلام میں بھی شریف ہیں جب کہ صاحب علم ہوں اور دوسروں کو نفع پہنچائیں ابواسامہ بھی عبید ﷲ سے روایت کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment