Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1987,TotalNo:4523


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
تفسیر سورۃ اقتربت الساعۃ
حدیث نمبر
4523
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ لَهُ يَوْمَ بَدْرٍ أَنْشُدُکَ عَهْدَکَ وَوَعْدَکَ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ لَمْ تُعْبَدْ بَعْدَ الْيَوْمِ أَبَدًا فَأَخَذَ أَبُو بَکْرٍ بِيَدِهِ وَقَالَ حَسْبُکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَدْ أَلْحَحْتَ عَلَی رَبِّکَ وَهُوَ فِي الدِّرْعِ فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ بَلْ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَی وَأَمَرُّ
اسحاق، خالد، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں جنگ بدر کے دن نبی صلی ﷲ علیہ سلم ایک خیمہ میں تھے آپ نے یہ دعا فرمائی کہ یا ﷲ! میں تجھ کو تیرا عہد اور وعدہ یاد دلاتا ہوں یا ﷲ! اگر تو چاہتا ہے کہ آج کے بعد تیری عبادت نہ ہو اتنے میں حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے آپ کا ہاتھ پکڑا اور کہا بس کافی ہے یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ سلم! آپ نے اپنے رب سے بہت دعا کرلی اس قت آپ زرہ پہنے ہوئے تھے آپ باہر تشریف لائے اس وقت آپ یہ فرما رہے تھے کہ ( سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ بَلْ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَی وَأَمَرُّ) عنقریب کافروں کی جماعت شکست کھائے گی الخ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment