Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1988,TotalNo:4524


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
تفسیر سورۃ الرحمن!
حدیث نمبر
4524
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَمِّيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جَنَّتَانِ مِنْ فِضَّةٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا وَجَنَّتَانِ مِنْ ذَهَبٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا وَمَا بَيْنَ الْقَوْمِ وَبَيْنَ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَی رَبِّهِمْ إِلَّا رِدَائُ الْکِبْرِ عَلَی وَجْهِهِ فِي جَنَّةِ عَدْنٍ
عبد ﷲ بن ابی الاسود، عبدالعزیز بن عبدالصمد عمی، ابوعمران جونی، ابوبکر بن عبد ﷲ بن قیس، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو باغ ہوں گے جن کے برتن اور تمام چیزیں چاندی کی ہوں گی اور دو باغ ہوں گے جن کے برتن اور وہاں کی تمام چیزیں سونے کی ہونگی اور لوگوں کے درمیان اور اس امر کے درمیان کہ وہ لوگ اپنے رب کو جنت عدن میں دیکھیں سوائے عظمت کے پردے کے کوئی چیز اس کے چہرے پر نہ ہوگی۔ آیت ترجمہ۔ ایسی حوریں جو خیموں میں چھپی ہوئی ہیں اور ابن عباس نے کہا کہ حور سیاہ آنکھ والی عورت کو کہتے ہیں اور مجاہد نے کہا کہ مقصورات معنے محبوسات بند کی ہوئی، روکی ہوئی، ان کی آنکھیں اور خواہشات اپنے شوہروں پر موقوف ہوں گی قاصرات اپنے شوہروں کے علاوہ کسی کی تلاش نہ کریں گی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment