Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2002,TotalNo:4538


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
تفسیر سورۃ ممتحنہ
حدیث نمبر
4538
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ عَلَيْنَا أَنْ لَا يُشْرِکْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَنَهَانَا عَنْ النِّيَاحَةِ فَقَبَضَتْ امْرَأَةٌ يَدَهَا فَقَالَتْ أَسْعَدَتْنِي فُلَانَةُ أُرِيدُ أَنْ أَجْزِيَهَا فَمَا قَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا فَانْطَلَقَتْ وَرَجَعَتْ فَبَايَعَهَا
ابو معمر، عبدالوارث، ایوب، حفصہ بنت سیرین، ام عطیہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے بیعت کی تو آپ نے ہمارے سامنے آیت ( لَا يُشْرِکْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا  الخ) پڑھی اور ہمیں نوحہ کرنے سے منع فرمایا تو ایک عورت نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا اور کہا کہ فلاں عورت نے میری مدد کی تھی میں چاہتی ہوں کہ اس کا بدلہ چکا دوں تو اس سے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے کچھ نہیں فرمایا چناچہ وہ عورت چلی گئی پھر واپس آئی تو آپ نے اس سے بیعت کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment