کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
قتل خطا میں مرنے کے بعد معاف کرنے کا بیان
حدیث نمبر
6421
حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَائِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ هُزِمَ الْمُشْرِکُونَ يَوْمَ أُحُدٍ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ يَحْيَی بْنُ أَبِي زَکَرِيَّائَ يَعْنِي الْوَاسِطِيَّ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ صَرَخَ إِبْلِيسُ يَوْمَ أُحُدٍ فِي النَّاسِ يَا عِبَادَ اللَّهِ أُخْرَاکُمْ فَرَجَعَتْ أُولَاهُمْ عَلَی أُخْرَاهُمْ حَتَّی قَتَلُوا الْيَمَانِ فَقَالَ حُذَيْفَةُ أَبِي أَبِي فَقَتَلُوهُ فَقَالَ حُذَيْفَةُ غَفَرَ اللَّهُ لَکُمْ قَالَ وَقَدْ کَانَ انْهَزَمَ مِنْهُمْ قَوْمٌ حَتَّی لَحِقُوا بِالطَّائِفِ
فروۃ، علی بن مسہر، ہشام، اپنے والد سے وہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں جنگ احد میں مشرکوں کوشکست ہوئی (دوسری سند) محمد بن حرب، ابومروان، یحییٰ بن ابی زکریا، ہشام، عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ احد کے دن ابلیس نے لوگوں کو آواز دی کہ اے خدا کے بندوں اپنے پیچھے والوں کو دیکھو، چناچہ آگے لوگ پیچھے کی طرف متوجہ ہوئے یہاں تک کہ لوگوں نے یمان کو قتل کیا، حذیفہ نے کہا کہ میرے باپ ہیں، میرے باپ ہیں، لیکن انہوں نے قتل کر ہی ڈالا، حذیفہ نے کہا ﷲ تجھ کو معاف کرے ان میں سے کچھ اس طرح بھاگے کہ طائف جا کر پناہ لی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment