کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تقدیر کا بیان
باب
گناہ سے بچنے کی طاقت اور عبادت کی قوت اللہ ہی سے ہے
حدیث نمبر
6171
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ فَجَعَلْنَا لَا نَصْعَدُ شَرَفًا وَلَا نَعْلُو شَرَفًا وَلَا نَهْبِطُ فِي وَادٍ إِلَّا رَفَعْنَا أَصْوَاتَنَا بِالتَّکْبِيرِ قَالَ فَدَنَا مِنَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ ارْبَعُوا عَلَی أَنْفُسِکُمْ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا إِنَّمَا تَدْعُونَ سَمِيعًا بَصِيرًا ثُمَّ قَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ أَلَا أُعَلِّمُکَ کَلِمَةً هِيَ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّةِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
محمد بن مقاتل ابوالحسن، عبد ﷲ ، خالد حذاء، ابوعثمان نہدی حضرت ابوموسیٰ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک غزوہ میں ہم لوگ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے تو ہم لوگ جب بھی کسی بلند جگہ پرچڑھتے اور بلند ہوتے یا کسی وادی میں اترتے تو ہم لوگ با آواز بلند تکبیر کہتے، حضرت ابوموسیٰ کا بیان ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب ہم لوگوں سے قریب ہوئے تو فرمایا کہ اے لوگو، اپنی جانوں پر رحم کرو، تم کسی بہرے اور غیرحاضر کو نہیں پکارتے ہو تم تو اس کوپکارتے ہو جو سننے والاہے، دیکھنے والاہے، پھر فرمایا کہ اے عبد ﷲ بن قیس کیا میں تم کو وہ کلمہ نہ بتادوں جوجنت کے خزانوں میں سے ہے وہ، (لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) ، ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment