کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول ومن احیاھا کی تفسیر۔
حدیث نمبر
6408
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْکَبَائِرُ الْإِشْرَاکُ بِاللَّهِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ أَوْ قَالَ الْيَمِينُ الْغَمُوسُ شَکَّ شُعْبَةُ وَقَالَ مُعَاذٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ الْکَبَائِرُ الْإِشْرَاکُ بِاللَّهِ وَالْيَمِينُ الْغَمُوسُ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ أَوْ قَالَ وَقَتْلُ النَّفْسِ
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، فراس، شعبی، عبد ﷲ بن عمرو سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کبیرہ (گناہ) یہ ہیں کہ ﷲ کے ساتھ کسی کو شریک بنائے، اور والدین کی نافرمانی، یا فرمایا کہ یمین غموس اس میں شعبہ کوشک ہوا ہے اور معاذ نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا کہ آپ نے فرمایا کبیرہ گناہ (یہ ہیں) ﷲ کے ساتھ کسی کوشریک بنانا اور یمین غموس اور والدین کی نافرمانی کرنا یا فرمایا کہ جان کا قتل کرنا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment