Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1794,TotalNo:6445


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خون بہا کا بیان
باب
عورت کے جنین کا بیان اور یہ کہ دیت باپ پر اور باپ کے عصبہ پر ہے بیٹے پر نہیں۔
حدیث نمبر
6445
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ اقْتَتَلَتْ امْرَأَتَانِ مِنْ هُذَيْلٍ فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَی بِحَجَرٍ فَقَتَلَتْهَا وَمَا فِي بَطْنِهَا فَاخْتَصَمُوا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَضَی أَنَّ دِيَةَ جَنِينِهَا غُرَّةٌ عَبْدٌ أَوْ وَلِيدَةٌ وَقَضَی أَنَّ دِيَةَ الْمَرْأَةِ عَلَی عَاقِلَتِهَا
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابن مسیب وابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت کرتے ہیں حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ہذیل کی دو عورتوں نے جھگڑا کیا تو ایک نے دوسری کو پتھر مارا جس کے صدمہ سے وہ عورت مرگئی اور اس کے پیٹ کا بچہ بھی مرگیا، لوگ یہ مقدمہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے کر گئے تو آپ نے فیصلہ کیا کہ اس کے جنین کی دیت ایک غلام یا لونڈی ہے اس عورت کی دیت کا اس کے وارثوں کو حکم دیا



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment