کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تقدیر کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ اللہ کا حکم ایک قدر معین کے ساتھ ہے۔
حدیث نمبر
6164
حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَيْرِيزٍ الجُمَحِيُّ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نُصِيبُ سَبْيًا وَنُحِبُّ الْمَالَ کَيْفَ تَرَی فِي الْعَزْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَإِنَّکُمْ لَتَفْعَلُونَ ذَلِکَ لَا عَلَيْکُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا فَإِنَّهُ لَيْسَتْ نَسَمَةٌ کَتَبَ اللَّهُ أَنْ تَخْرُجَ إِلَّا هِيَ کَائِنَةٌ
حبان بن موسیٰ، عبد ﷲ ، یونس، زہری، عبد ﷲ ، یونس، زہری، عبد ﷲ بن محیر یز جمحی، حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اس اثناء میں ہم آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انصار میں سے ایک شخص آیا اور عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہم لونڈیوں کے پاس جاتے ہیں، اور مال سے محبت کرتے ہیں، آپ عزل کے متعلق کیا فرماتے ہیں- ؟ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم یہ کرتے ہو، اگر تم اس کونہ کرو تو تم پر کوئی فرق نہیں (یعنی تمہارا عزل کرنا اور نہ کرنا برابر ہے) اس لئے کہ جس جان کا پیدا ہونا ﷲ تعالی نے لکھ دیا ہے وہ پیدا ہوکر رہے گی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment