کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
اقرار کرنے والے سے امام کا دریافت کرنا کہ کیاتوشادی شدہ ہے
حدیث نمبر
6372
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنْ النَّاسِ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَنَادَاهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ يُرِيدُ نَفْسَهُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَنَحَّی لِشِقِّ وَجْهِهِ الَّذِي أَعْرَضَ قِبَلَهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَجَائَ لِشِقِّ وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي أَعْرَضَ عَنْهُ فَلَمَّا شَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ دَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبِکَ جُنُونٌ قَالَ لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ أَحْصَنْتَ قَالَ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرًا قَالَ فَکُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ فَرَجَمْنَاهُ بِالْمُصَلَّی فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ جَمَزَ حَتَّی أَدْرَکْنَاهُ بِالْحَرَّةِ فَرَجَمْنَاهُ
سعید بن عفیر، لیث، عبدالرحمن بن خالد، ابن شہاب، ابن مسیب و ابوسلمہ سے روایت کرتے ہیں حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس وقت آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے، اس نے پکار کرکہا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں نے زنا کیا ہے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے منہ دوسری طرف پھیرلیا، پھروہ آپ کے سامنے دوسری طرف منہ کرکے آیا اور کہا کہ میں نے زنا کیا ہے، آپ نے اس سے منہ پھیر لیا تو وہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے تیسری مرتبہ آیا اور عرض کیا میں نے زنا کیا ہے آپ نے پھراعراض فرمایا تو پھر چوتھی مرتبہ آیا اورعرض کیا میں نے زنا کیا ہے- جب وہ اپنے آپ پرچار مرتبہ شہادت دے چکا تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا کہ کیا تو دیوانہ ہوگیا ہے؟ اس نے کہا نہیں یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم آپ نے فرمایا کہ تو شادی شدہ ہے اس نے کہا جی ہاں، آپ نے فرمایا اسے لے جا کر سنگسار کردو، ابن شہاب کا بیان ہے مجھ سے اس شخص نے بیان کیا کہ جس نے جابر کوکہتے ہوئے سنا کہ ہم نے عید گاہ میں رجم کیا جب اسے پتھر لگے تو بھاگ نکلا ہم نے اسے مقام حرہ میں پالیا اور سنگسار کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment