Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1548,TotalNo:6199


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قسموں اور نذروں کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کس طرح کی تھی؟'الخ
حدیث نمبر
6199
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيٍّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَرَکَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ وَمَنْ تَرَکَ کَلًّا فَإِلَيْنَا
محمد، ابوالاحوص، ابواسحق، براء بن عازب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ریشم کا ایک ٹکڑا ہدیہ بھیجا گیا لوگ اس کو ہاتھوں ہاتھ لے رہے تھے اور اس کی نرمی اور اس کی خوبصورتی کو تعجب کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم اس سے تعجب کرتے ہو، لوگوں نے جواب دیا ہاں یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم، آپ نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے البتہ سعد کے رومال جنت میں اس سے بہتر ہوں گے، شعبہ اور اسرائیل نے ابواسحق کے واسطہ سے (جو روایت کی اس میں) والذی نفسی بیدہ (قسم ہے اس ذات کی جسکے قبضہ میں میری جان ہے) کے لفظ بیان نہیں کئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment